Tuesday , January 22 2019
ہوم > کالم > ہیرو …… مبشر علی زیدی

ہیرو …… مبشر علی زیدی

کل ہماری اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔
الارم بجا تو افراتفری مچ گئی۔
لوگ جان بچانے کیلئے بھاگم بھاگ سیڑھیوں سے اترے۔
ایک لڑکی کسی فلیٹ میں پھنس گئی۔
فائر بریگیڈ جلدی پہنچ گئی۔
ایک فائر فائٹر نے ہمت دکھائی۔
وہ بلڈنگ میں گھس گیا
اور بچی کو زندہ بچانے میں کام یاب ہو گیا۔
سب نے اسے خوب شاباشی دی۔
وہ جواب میں بس مسکراتا رہا۔
پتا چلا کہ وہ بول اور سن نہیں سکتا۔
میں نے پیٹھ تھپتھپائی تو وہ خوش ہوا۔
پھر اپنے بٹوے سے ایک تصویر نکال کر دکھائی۔
وہ اسپائیڈرمین کی تصویر تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اپنے دور حکومت میں آصف زرداری نے نیب کے ساتھ کیا کیا ؟ پاکستانی سیاست کے ایک جیمز بانڈ نے انکی کس طرح مدد کی ؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات نے مسٹر ٹین پرسنٹ کا اصل اور گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی ایک مزے کی جگہ لگتی ہے‘جہاں درجنوں ملزمان دھڑلے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *