8

ملتوی ……… مبشر علی زیدی

’’ایک صوبے میں غریبوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘
عبداللہ خان نے کہا۔
’’چار دن اور صبر کرو۔‘‘
میں نے تسلی دی۔
’’فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔‘‘
چوہدری عبداللہ نے فرمایا۔
’’چار دن بعد سب کو سمجھائیں گے۔‘‘
میں نے وعدہ کیا۔
’’میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرنا چاہتی ہوں۔‘‘
سسرال میں پریشان خاتون نے خواہش ظاہر کی۔
’’چار دن بعد۔‘‘
میں نے مشورہ دیا۔
’’ہر کام چار دن کے لئے کیوں ملتوی کروا رہے ہو؟‘‘
واحد نے پوچھا۔
میں نے کہا،
’’چار دن تک میڈیا میں کچھ نہیں چلے گا
سوائے کرکٹ کے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں