Thursday , May 23 2019
ہوم > کالم > اعتراض …… مبشر علی زیدی

اعتراض …… مبشر علی زیدی

میری پڑوسن کا مرغا دن بھر بانگیں دیتا ہے۔
پرانے دور کے مرغے ایسے نہیں تھے۔
میں نے بچپن میں ایک مرغا پالا تھا۔
وہ چوبیس گھنٹوں میں ایک وقت بانگ دیتا تھا۔
میں نے پڑوسن کے مرغے سے پوچھا،
’’دن بھر کیوں شور مچاتے ہو؟‘‘
مرغے نے الٹا سوال کیا،
’’جناب کی تعریف؟‘‘
میں نے عرض کیا،
’’فدوی ٹی وی کا صحافی ہے۔‘‘
مرغے نے فرمایا،
’’پہلے ٹی وی کی نشریات کا ایک وقت تھا۔
خبر نامہ ایک بار آتا تھا۔
بریکنگ نیوز مہینوں میں آتی تھی۔
اب آپ چوبیس گھنٹے بانگیں دیتے ہیں۔
مرغان چمن کی بانگوں پر اعتراض کیوں؟‘‘

یہ بھی دیکھیں

دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والے چوہدری نثار کیسے اس گڑھے میں خود گر گئے ؟ جاوید ہاشمی اور چکری کے چوہدری کی دیرینہ مخالفت کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) آثار تو یہی بتا رہے ہیں کہ شریف خاندان پاکستانی سیاسی اُفق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *