Wednesday , May 22 2019
ہوم > کالم > پھٹیچر،ریلوکٹا۔۔۔ہم نے بھی حدہی کردی۔۔۔۔تحریر/مناظرعلی

پھٹیچر،ریلوکٹا۔۔۔ہم نے بھی حدہی کردی۔۔۔۔تحریر/مناظرعلی

سرپیٹنے کودل کرتاہے جب اچھے بھلے بظاہرپڑھے لکھے لوگ اپنے مسائل سے ہٹ کرفضول گفتگو میں الجھ جاتے ہیں،خدا کانام لویارکن چکروں میں پڑگئے ہو؟؟؟۔۔۔اگرعمران خان نےپھٹیچرکہہ ہی دیاہے کہ توہم نے بھی  آتما ہی رول دی ہےاس لفظ کی، مجھے لگتاہے کہ یہ لفظ بھی شرمارہاہوگا کہ میں کس قوم کی  زبان پرچڑھ گیاہوں جونہادھوکرپیچھے پڑھ گئی ہے،سوشل میڈیاکے کیڑوں نےتوپھٹیچرکی پکڑکرچٹنی ہی بناڈالی ہے،ایک بیرون ملک مقیم خاتون جس کاتعلق پاکستان سے ہے اس نے سٹیٹس دیاکہ اسے لفظ “ریلوکٹا”کالغوی معنی بتایاجائے،پھرکافی دلچسپ جوابات آرہے تھے ان لوگوں کے بھی بڑے مدلل جوابات تھے جنہیں کٹے اوروچھے کافرق تک معلوم نہیں اوران لوگوں کی بھی گفتگو لمبی چوڑی تھی جنہوں نے شاید زندگی میں کبھی یہ جانوردیکھابھی نہیں،ریلوکٹااورپھٹیچرتو اب یوں مشہورہوچکاہے جیسے کبھی گلوبٹ مشہورہواتھااور عالمی میڈیانے بھی گلوازم کے طورپراس کاذکرکیا۔۔

مان لیاکہ الفاظ پہ بحث ہونی چاہیے مگریوں کہ ان الفاظ سے اپنی فیس بک کی والزاورٹویٹرکے پیجزہی کالے ہوجائیں،ایسے جیسے کوئی جنگ لگ گئی ہے اوراب کوئی ٹاپک رہ ہی نہیں گیا بات کرنے کا۔۔۔اور بھی مسئلے ہیں بھائی ہمارے،جنہیں زیربحث لایاجائےتوزیادہ بہترہوگابجائے اس کے کہ ہم خان کے بیان پراس کی جان ہی نکال دیں،میں یہ نہیں کہناچاہتاکہ خان کوکچھ نہ کہیں بلکہ اسے بھی زبان سنبھال کرہی بات کرنی چاہیے تھی بحرحال ہم نے بھی حدہی کردی ہے۔۔

لوٹ آؤبھئی اپنے اصل مسائل کی طرف،ہم بیروزگارہیں،ہم بیمارہیں،ہمارے پاس چھت نہیں،ہمیں توانائی کامسئلہ درپیش ہے،ہمارے بچوں کوایجوکیشن چاہیے،ہمیں امن وامان کی فضاقائم کرنی ہے،ہمیں ترقی کی ضرورت ہے۔۔توجہ اپنے مسائل پررکھناہوگی،یہ سب حکمرانوں کی ہی ذمہ داری نہیں،ہم بھی اس کاحصہ ہیں،اس سسٹم کوبہترکرناہے توہمیں خودبھی بہترہوناہوگا۔۔۔

یہ بھی دیکھیں

دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والے چوہدری نثار کیسے اس گڑھے میں خود گر گئے ؟ جاوید ہاشمی اور چکری کے چوہدری کی دیرینہ مخالفت کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) آثار تو یہی بتا رہے ہیں کہ شریف خاندان پاکستانی سیاسی اُفق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *