ہوم > کالم > سہیلی … مبشر علی زیدی

سہیلی … مبشر علی زیدی

میں گڈی کو سب باتیں بتا دیتی ہوں
لیکن وہ کسی سے نہیں کہتی۔
گڈی میری سب سے اچھی دوست ہے۔
گڈی سے پہلے سیما میری دوست تھی۔
میں اپنے دل کی باتیں اسے بتاتی تھی۔
لیکن سیما سب کو بتا دیتی تھی۔
میں نے اس سے دوستی ختم کردی۔
سیما سے پہلے رانی میری دوست تھی۔
میں اپنے دل کی باتیں اسے بتا دیتی تھی۔
لیکن رانی سب کو بتا دیتی تھی۔
میں نے اس سے بھی دوستی ختم کردی۔
اب گڈی میری دوست ہے۔
وہ کوئی بات کسی کو نہیں بتاتی۔
میری بلی گڈی انسانوں سے اچھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وئیر یو وانٹ ٹو گو۔۔؟؟؟۔۔تحریر:۔مناظرعلی

حجاب میں وہ خوبصورت لگتی ہے تواس میں اس کابھلاکیاقصورہے؟اسے معلوم ہے کہ عورت اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *