Thursday , June 20 2019
ہوم > کالم > مسمی ……… مبشر علی زیدی

مسمی ……… مبشر علی زیدی

’’ریلو کٹا کے کئی مطلب ہیں۔‘‘
حافظ صفوان نے بتایا۔
وہ لسانیات کے ماہر ہیں،
الفاظ کا شجرہ جانتے ہیں۔
’’جس لڑکے کو شادی کی بہت خواہش ہو
لیکن رشتہ نہ مل رہا ہو
اسے ریلو کٹا کہتے ہیں۔‘‘
میرے دوست واحد نے کہا۔
’’جس کھلاڑی کو میچ کھیلنے کی بہت خواہش ہو
لیکن کوئی ٹیم میں شامل نہ کر رہا ہو
اسے ریلو کٹا کہتے ہیں۔‘‘
میں نے معلومات فراہم کی۔
حافظ صفوان نے فرمایا،
’’جس لیڈر کو وزیر اعظم بننے کی بہت خواہش ہو
لیکن باری نہ آ رہی ہو۔‘‘
اتنا کہہ کر حافظ صفوان خاموش ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیرستان کے مسائل کا حل کیا ہے؟ اچھے اور برے طالبان کیا ہیں ؟ سینئر صحافی نے بڑے کام کی باتیں کردیں

لاہور (ویب ڈیسک) آہ! وزیرستان اور فاٹا کے قبائلی بھائیوں نے کیا کیا ستم ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *