ہوم > کالم > خود غرض جن۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر/راشدامام کھوکھر

خود غرض جن۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر/راشدامام کھوکھر

ایک دفعہ میں نے سکول کے سلیبس میں ایک کہانی پڑھی تھی ۔۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک طاقتور ور جن تھا جس کے پاس محل اورایک بہت بڑا باغ تھا۔ باغ کے پاس ایک بستی آباد تھی،اکثر اوقات اس بستی کے بچے اس باغ میں آتے،خوب کھیلتے اورموج مستی کرتے تھے۔ بچوں کے کھیلنے کی وجہ سے باغ میں موجود پرندے اور پھول بھی بچوں کے ساتھ مسکراتے تھے ۔۔

جن بہت مغرور اور خود غرض تھا اور وہ قطعی طور پر یہ نہیں چاہتا تھاکہ کوئی اس کی تنہائی اور عیش وعشرت میں مخل ہو ،ایک دن جن باغ میں ٹہل رہا تھا کہ اچانک اس کی نظر باغ میں کھیلتے بچوں پر پڑی، جن غصے سے آگ بگولا ھوگیا اور فوری طور پر باغ کے گرد باڑ لگانے کا حکم دے دیا ۔۔

بستی کے بچے باغ کے گرد چکر لگا تے رہتے اور باغ میں جانے کیلئے بےتاب اور اداس رہتے، رفتہ رفتہ دن گزرتے گئے اور پرندے باغ سے کسی اور جگہ جانے لگے ،پرندوں کے جانے سے سب درخت اور پھول بھی مرجھا گئے لیکن خود غرض جن نے بچوں کو باغ میں کھیلنے کی اجازت نہ دی ۔۔

اچانک جن بیمار ہو گیا اور بہت اداس رہنے لگا اور اس نے خدا سے اپنے گناہ کی بخشش مانگی لیکن اسے صحت نہ ملی اور آخر جن مر گیا اور باغ ویران ہو گیا۔۔

بالکل اسی طرح ہمارے ملک کے وڈیروں اور سیاست دانوں کا حال ہے،ان لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کر کے فیکٹریاں لگا دیں ، کسی نے گراونڈ کی جگہ پہ قبضہ کر لیا اور ہمارے بچے ان خود غرض جنوں کی وجہ سے اداس ہوئے اور بعد میں نشے اور سماجی گناہوں میں گرفتار ہو گئے اور ایک دن پھر ایسا ہی ہو گاکہ باغ بھی ویران ہو جائیں گے اور بچے اداس اور بیمار پڑ جائیں گے اور یہ جن اپنی خود غرضی اور اپنے گناہوں کی وجہ سے اپنی موت آپ ہی مر جائیں گے۔۔

یہ بھی دیکھیں

شکریہ نیازی صاحب- سلیم صافی

ان سے کوئی ذاتی لڑائی ہے اور نہ میں ان کا کوئی حریف ہوں۔ وہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *