ہوم > کالم > سچامسلمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر/راشدامام کھوکھر

سچامسلمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر/راشدامام کھوکھر

کل چار سال بعد میں اپنے چچا کے گھر گیا۔۔۔

میرے چچا کے 2 بیٹے ہیں، بڑا بنٹو اور چھوٹا بیٹا چاند. بڑا بیٹے بنٹو کی تعلیم ایم اے ہے اور اب 2500 سو روپے کی سرکاری نوکری کرتا ہے جو درجہ دوم کی ہے، وہ بھی چچا جان نے لوگوں کی منت سماجت کر کے لگوایا۔..

چاند کی ایک آنکھ اور ٹانگ پیدائشی طور پر ہی خراب تھی ..ہوا کیا؟ چچا نے چاند کو ساتھ والے درس میں داخل کرا دیا..

لو جی چاند اب نعت خوانی اور امامت کے فرائض سر انجام دیتا ہے.. چچا جی بتا رہے تھے کہ چندو کبھی کبھی تو ایک ماہ میں دو لاکھ سےبھی زیادہ کما لیتا ہے اور ساتھ میں سچامسلمان اور عاشق رسول کا لیبل بھی ملاہواہے.

جبکہ چچاجان کا خیال ہے کہ ان کا بڑا بیٹامنحوس ہے سارا دن سرکاری دفتروں میں اتنا پڑھ لکھ کے بھی دھکے کھاتا ہے..جب بھی کہا کہ کچھ اوپر نیچے سے رشوت لے کے ہی کما لیا کر تو اس کا ایک ہی جواب ہوتا ہے۔۔

“رکھی سکھی کھا فریدا، ٹھڈا پانی پی، ویکھ پرائی چوپڑی نہ ترسائیں جی”.. .

نہ ابا جی،،،، سو کھی کھا لوں گا پر اپنے ضمیر سے بے ایمانی نہیں کروں گا.. ہے ہی منحوس باتیں کرتا ہے ..آج کی سن لو چاند بیٹے نے ایک صاحب کو جو سود کا کارو بار کرتے ہیں انکو فتوی جاری کیاہےکہ عیدکے موقع پر 12من وزنی کیک کاٹیں اس سے اللہ اور رسول راضی ہوں گے ،،،،لو جی پھرکیا ہوا چاند کوبھی 20000 ہزار نقداور کپٹرے ملے اور صاحب جی بھی خوش ہیں،،، شکر ہے اللہ کا.. اور ایک یہ منحوس بنٹو آج بھی بھوک سے خود کشی کرنے والے خاندان کی خبریں پڑھ رہا ہے..

اچھا چچا جان میں چلتا ہوں،اچھا بیٹا فرحان،،،،،،

میں نے چچا جان کے گھر سے واپس آتے ہوئے دل میں پکا ارادہ باندھ لیا.. کہ میں اپنے بیٹے کو یونیورسٹی پڑھانے کی بجائے مدرسے میں داخل کراوں گا تا کہ میرا بیٹا بھی سچا مسلمان بن جائے.. اس میں پیسے بھی ہیں اور برکت بھی۔۔۔

یہ بھی دیکھیں

کشمیر اب ہماری ترجیح نہیں رہا – بلال شوکت آزاد

کشمیر اب ہماری ترجیح نہیں رہا لیکن کشمیریوں کی اول آخر ترجیح پاکستان ہی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *