Saturday , January 19 2019
ہوم > کالم > اسمارٹ … مبشر علی زیدی

اسمارٹ … مبشر علی زیدی

میں نے کئی بار گھنٹی بجائی، دروازہ نہیں کھلا۔
مجھے تشویش ہوئی۔
میرے پاس گھر کی چابی تھی۔
دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا۔
دیکھا کہ بیوی نے ائیرفون لگایا ہوا تھا،
وہ اسمارٹ فون پر ڈراما دیکھ رہی تھی۔
بیٹے کے کانوں میں بھی ٹونٹی گھسی ہوئی تھی۔
وہ اسمارٹ فون پر کسی سے چیٹ کر رہا تھا۔
بیٹی نے بھی ہیڈفون لگایا ہوا تھا۔
وہ اسمارٹ فون پر گیم کھیل رہی تھی۔
کسی نے مجھ پر توجہ نہیں دی۔
میں نے کچن میں جا کر چائے بنائی۔
پھر ہینڈزفری لگا کر
اپنے اسمارٹ فون پر فلم دیکھنے لگا۔

یہ بھی دیکھیں

تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ : عمران خان کا پسندیدہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دراصل کتنا بڑا آئن سٹائن ہے ۔۔۔ جاوید چوہدری نے دنگ کر ڈالنے والا سچا واقعہ بیان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کی حکومتی ٹیم میں کیا خرابی ہے‘ ہم اب اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *