Friday , September 21 2018
ہوم > کالم > جشن ……سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

جشن ……سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

میری وفا شعار بیوی نے اپنے ہاتھوں سے مجھے دولہا بنایا۔
صحافیوں کی زندگی میں ایسے موقع کم آتے ہیں۔
مجھے اس کے جذبات کا اندازہ تھا۔
بیوی نے میرا سب سے بہترین سوٹ نکالا،
نظر اتاری،
میرے گلے میں ادھار کے پیسوں سے خریدا ہوا ہار ڈالا۔
خوشی کا موقع تھا۔
امی نے میری بلائیں لیں۔
بہنوں نے ریزگاری میں سے صدقہ نکالا۔
کام چور بھائی نے سب سے اہم کام کیا،
یعنی یاد گار سیلفی لی۔
پھر سب نے باری باری گلے لگا کر الوداع کہا۔
یوں میں تین ماہ بعد سیلری لینے کے لئے گھر سے نکلا۔

یہ بھی دیکھیں

میلاد البنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر:۔عثمان خالد

اس بار گھر سے واپس آتے ہوئے جب میں سڑک پر تیز گام کی طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *