Tuesday , October 23 2018
ہوم > کالم > لاہورلہولہو،ٹوٹی کمراورسرتاج عزیزکابیان۔۔۔۔۔تحریر/محمدمناظرعلی

لاہورلہولہو،ٹوٹی کمراورسرتاج عزیزکابیان۔۔۔۔۔تحریر/محمدمناظرعلی

ایک مرتبہ پھرلاہورپردشمن نے وارکیااوراب کی بارپھروہ اپنے مقصدمیں کامیاب ہوگیا،چھ قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں اورمتعددزخمی ہوگئے،اللہ تعالیٰ شہداء کوبلنددرجات دے اورزخمیوں کوجلدصحت یاب فرمائے،یہ دعاہرپاکستانی کی زبان پرہے مگرسیاستدانوں کوایک بارپھراپنی سیاست چمکانے کاموقع مل گیا،میڈیاکوبڑی خبرمل گئی،ہیڈلائنزرنگین ہوگئیں،صبح کاآغازہواہی تھا کہ ہرطرف ٹی وی چینل پرپٹھے چل گئے،ٹکرزکی بھرمارہونے لگی،بیپرزکاطوفان اوراپنااپنامنجن بیچنے والے ہرفوٹیج پرذاتی فوٹیج ہونے کے دعویداربنتے رہے۔ایسے میں ایک ویب سائٹ پرنظرپڑی توشدیدغصہ آیا،جناب سرتاج عزیزجو کہ بدقسمتی سے ہمارے مشیرخارجہ ہیں،پتہ نہیں حکومت کوکیاکیاالٹے سیدھے مشورے دیتے ہوں گے،فرمارہے تھے کہ”دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے”۔۔سرپکڑکربیٹھ گیامیں،حالانکہ دفترمیں کافی کام تھا،ظاہری سی بات ہے،ہوگابھی،آپ خوداندازہ لگالیں کہ جب دھماکہ ہوجائے توپھرکسی ٹی وی چینل کے دفترمیں ایک طوفان سا آجاتاہے،،کانوں پڑی آوازسنائی نہیں دیتی۔۔

خیرمیراسوال مشیرخارجہ سے ہے کہ جناب آپ نے کہیں سے ہڈیوں کاکورس تونہیں کررکھاکہ جو آپ کوٹوٹی کمرنظرآجاتی ہے،ساری دنیادہشتگردی سے پریشان ہے،دشمن ہربارلوگوں کوشہیدکرکے چلاجاتاہے اورآپ کوصرف اس کی ٹوٹی کمرنظرآتی ہے۔۔خداکاخوف کریں،بابا جی،کچھ اللہ کادیاہوادماغ بھی استعمال کرلیاکریں،کیوں عوام کواپنے بیانات کی دھول میں کچھ نظرنہیں آنے دے رہے۔۔

ضرورت اس امرکی ہے کہ مضحکہ خیزبیان بازی کی بجائے صحیح معنوں میں دہشتگردوں کی کمرتوڑنے کابندوبست کیاجائے خواہ اس کے لیے انتہائی مشکل فیصلے ہی کیوں نہ کرناپڑیں۔۔عوام امن چاہتی ہے اوراس کی منتظربھی ہے۔۔

یہ بھی دیکھیں

حضرتِ حسین اور ہم۔۔۔مجاہدبخاری

تاریخ کی ایک خوبی ہے کہ وہ انسان کو اسکا اصل یاد دلائے رکھتی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *