Friday , August 17 2018
ہوم > کالم > حال ……… سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

حال ……… سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

سیڑھیاں چڑھ کر میرا سانس پھول جاتا تھا۔
دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی۔
میں ڈاکٹر کے پاس گیا۔
انھوں نے میرا سرسری چیک اپ کیا۔
پھر کہا،
’’کولیسٹرول اور شوگر جانچنا پڑے گی۔
دل کے بھی کئی ٹیسٹ ہوں گے۔
کل تفصیلی چیک اپ کے لئےجلدی اسپتال آئیں۔
مجھے آپ کا حال ٹھیک نہیں لگ رہا۔‘‘
میں پریشان ہو گیا۔
وہ رات مجھ پر بھاری گزری۔
صبح سویرے اسپتال پہنچ گیا۔
پوچھا کہ ڈاکٹر صاحب کب آئیں گے؟
استقبالیہ کلرک نے افسردہ لہجے میں بتایا،
’’ڈاکٹر صاحب گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

اگر یاسمین راشد رکن قومی اسمبلی منتخب ہو جاتیں تو کیا ہوتا ۔۔۔۔۔ڈاکٹر اجمل نیازی نے ایسی بات کہہ دی جسکی آپ بھی تائید کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی کے لئے آغا سراج درانی سپیکر منتخب ہو گئے۔ ڈپٹی سپیکر شہلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *