Wednesday , November 14 2018
ہوم > کالم > پھل دار ……سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

پھل دار ……سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

’’ہمارے گھر میں خربوزے کی بیل ہے۔
لیکن اس پر تربوز اگتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو کی یہ بات سن کر تمام کلاس فیلو ہنس پڑے۔
ہماری کلاس ٹیچر کا پڑھانے کو دل نہیں چاہ رہا تھا۔
انہوں نے لیکچر دینے کے بجائے بچوں سے پوچھا،
’’آپ کے گھروں میں کون کون سے درخت ہیں؟
ان پر کیا کیا اگتا ہے؟‘‘ میں نے مذاقاَ کہا،
’’میڈم! ہمارے گھر میں جامن کا درخت ہے۔
اس پر میٹھی میٹھی گلاب جامنیں اگتی ہیں۔‘‘
ایک بار پھر سب مسکرائے۔
آخر میں ایک گول مٹول بچے نے بتایا،
’’ہمارے شریفوں کے درخت پر ڈالر اگتے ہیں۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

آخر نوجوان موت کی وادی میں کیوں اتر رہے ہیں۔۔ تحریر:ناصر علی

دور حاضر میں جہاں بہت ساری چیزیں بدل چکی ہیں۔۔خط و خطابت کی جگہ ای …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *