ہوم > کالم > مسترد … مبشر علی زیدی

مسترد … مبشر علی زیدی

’’مبشر علی زیدی کو ٹی وی پروڈکشن نہیں آتی۔‘‘
اس نے فیس بک پر لکھا۔
’’عائشہ بخش کو اینکرنگ نہیں آتی۔‘‘
میں نے کمنٹ کیا۔
’’مبشر علی زیدی سفید بالوں والی بلا ہے۔‘‘
اس نے وٹس ایپ گروپ میں لکھا۔
’’عائشہ بخش نک چڑھی مخلوق ہے۔‘‘
میں نے گروپ میں جوابی حملہ کیا۔
’’میں مبشر علی زیدی کا نیوز بلیٹن مسترد کرتی ہوں۔‘‘
اس نے ٹوئٹ کیا۔
’’میں عائشہ بخش کا پروگرام رپورٹ کارڈ مسترد کرتا ہوں۔‘‘
میں نے جوابی ٹوئٹ کیا۔
میرے دوست ڈوڈو نے ٹھنڈا سانس لے کر کہا،
’’لوگ سچ کہتے تھے،
مستقبل کی جنگیں کمپیوٹر پر لڑی جائیں گی۔‘‘

یہ بھی دیکھیں

کشمیر اب ہماری ترجیح نہیں رہا – بلال شوکت آزاد

کشمیر اب ہماری ترجیح نہیں رہا لیکن کشمیریوں کی اول آخر ترجیح پاکستان ہی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *