Friday , August 17 2018
ہوم > کالم > رمضان بازار۔۔وزیراعلیٰ خودنگرانی کریں۔۔۔تحریر/فاطمہ فیاض
Fatima

رمضان بازار۔۔وزیراعلیٰ خودنگرانی کریں۔۔۔تحریر/فاطمہ فیاض

بلاشبہ رمضان رحمتوں اوربرکتوں کامہینہ ہے مگرموقع پرستوں کوبس موقع کی تلاش ہوتی ہے،کب کس کی کھال اتارنی ہے ان کے دماغ میں ہمیشہ یہی منصوبہ بندی ہوتی رہتی ہے،شایدایسے لوگ قرآن پاک کی اس آیت کاترجمہ نہیں جانتے جس میں رب فرماتاہے کہ ہرجان نے موت کاذائقہ چکھناہے۔۔

ماہ مقدس کی آمد آمدہے اورنام نہاد سستے بازاروں کے انتظامات بھی دن رات ہورہے ہیں،کہنے کوتویہ سستے بازارہوتے ہیں مگرچیزیں کتنی سستی اورمعیاری ہوتی ہیں،یہ سبھی جانتے ہیں،اللہ کرے اس بارحسب سابق کچھ نہ ہو،اچھاسوچناچاہیے اورامیدبھی اچھی ہونی چاہیے مگرخدشہ تورہتاہے کیوں کہ ریکارڈمحفوظ ہے،لوگ کتنے مستفیدہوتے ہیں اورکتنے مطمئن ہوتے ہیں۔یہ سب جانتے ہیں۔

آئیڈیابرانہیں،بہت اچھاہے،مگرشاپنگ کے لیے صرف ایک جگہ مختص کردینے سے عوام کو ریلیف نہیں مل جاتا،وہاں صحیح معنوں میں عوام کوسبسڈائزڈاشیاء کی فراہمی بھی یقینی ہونی چاہیے۔۔

قبل ازوقت یقینی طورپرکچھ کہنادرست نہ ہوشایدمگرحالات یہی لگ رہے ہیں کہ بس افسران اوراہلکاروں کی دیہاڑی لگانے کے دن آگئے ہیں اورعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے کاوقت قریب ہے۔۔پہلے توٹاؤن والوں کی وساطت سے گرانفروشوں کی موجیں لگتی تھیں،اس بار ایک تبدیلی ضروری آئی ہے کہ اب بلدیاتی نمائندے بھی اس بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئیں گےاورہوسکتاہے دھوناشروع بھی ہوگئے ہوں کیوں کہ انتظامات توشروع ہوچکے ہیں۔۔ذرائع تویہ بھی کہتے ہیں کہ من پسندکمپنیوں اورافرادکواس گیم میں شامل کرنے کے معاملات زور وشور سے جاری ہیں۔۔

پھر واقعی رمضان رحمتوں کامہینہ ہے،ہرکسی کے لیے،نیکی کمانے والے نیکی کماتے ہیں اوربرائی کرنے والے مزیدبرائی کماتے ہیں،شیطان توبندکردیاجاتاہے مگراس کے تربیت یافتہ” شطونگڑے” آزادہوتے ہیں اوروہ اپنے “استاد”کے آزادہونے تک اس کی خوب شاگردی کرتے ہیں۔۔۔

کہتے ہیں کہ قبرمیں جسم مٹی میں مل جاتاہے،خداجانے کیامعاملہ ہوگامگریہ توطے ہے کہ انسانی جسم مٹی تلے دب جائے گا،جب یہ طے ہے توپھرانسان کیوں راہ سے بھٹک گیاہے،موقع پرستی چھوڑکرمخلوق کی بھلائی کیوں نہیں کرتا؟؟ اورپھرایسے مقدس مہینے میں بھی بازکیوں نہیں آتا؟؟۔۔۔دعاہی کرسکتے ہیں،جوجس کے اختیارمیں ہے وہ اصلاح کی کوشش کرے توشایدمعاشرہ سدھرجائے،ورنہ رمضان میں بھی قبلہ درست نہ ہوناانتہائی افسوس کی بات ہے۔۔۔

 خادم اعلیٰ بھی خلوص نیت سے اس بار رمضان بازاروں کے معاملات پرکڑی نظررکھیں توشایدمہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔۔

یہ بھی دیکھیں

اگر یاسمین راشد رکن قومی اسمبلی منتخب ہو جاتیں تو کیا ہوتا ۔۔۔۔۔ڈاکٹر اجمل نیازی نے ایسی بات کہہ دی جسکی آپ بھی تائید کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی کے لئے آغا سراج درانی سپیکر منتخب ہو گئے۔ ڈپٹی سپیکر شہلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *