Tuesday , October 23 2018
ہوم > کھیل > بھارتی کرکٹرز نے رانا ٹنگا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

بھارتی کرکٹرز نے رانا ٹنگا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

نئی دلی: سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کی جانب سے سری لنکا اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس ہونے کے الزامات کے جواب میں بھارتی کرکٹرز بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

ورلڈ کپ 2011 میں بھارتی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر اشیش نہرا نے رانا ٹنگا کے الزامات حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات پر زیادہ کان نہیں دھرنیں چاہیے، میں اس بیان کو اتنا اہم نہیں سمجھتا کہ اس پر تبصرہ کیا جا سکے۔ فائنل میں بھارت کی جانب سے 97 رنز کی اننگز کھیلنے والے اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ عالمی کرکٹ کی معتبر آواز کی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں، رانا ٹنگا اپنے موقف پر ثبوت بھی سامنے لائیں۔

واضح رہے کہ ارجنا رانا ٹنگا نے گزشتہ روز فیس بک پر مقامی زبان میں وڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈکپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا کو بھارت سے شکست ہوئی تھی اس پر شبہات ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی دیکھیں

سب سے زیادہ خطرناک بولرکونسا ہے ؟ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ایسے پاکستانی باولر کا نام لے لیا کہ آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا ، محمد عباس ، حسن علی یا محمدعامر نہیں بلکہ ۔۔۔

سڈنی (ویب ڈیسک)پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں 373 رنز سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *