Tuesday , October 23 2018
ہوم > کھیل > فاسٹ بولر محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش

فاسٹ بولر محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش

بورے والا: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل طویل القامت پاکستانی فاسٹ بولر محمدعرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

درازقد پاکستانی فاسٹ بولرمحمدعرفان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک خوبصورت اضافہ۔“ انہوں نے مداحوں سے ننھے مہمان کی صحت، کامیابی اور خوشگوار زندگی کیلئے دعاﺅں کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کے دوران بکیز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا تھا، ان کا کیس پی سی بی ڈسپلنری پینل میں چلا، انہوں نے اپنا الزام قبول کر لیا تھا جس پر انہیں جرمانے کے ساتھ 6 ماہ کی معطلی کی سزا ملی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سب سے زیادہ خطرناک بولرکونسا ہے ؟ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ایسے پاکستانی باولر کا نام لے لیا کہ آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا ، محمد عباس ، حسن علی یا محمدعامر نہیں بلکہ ۔۔۔

سڈنی (ویب ڈیسک)پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں 373 رنز سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *