Friday , September 21 2018
ہوم > سائنس > لاتعداد زندگیاں بچانے والے سنہرے کیلے کی کاشت

لاتعداد زندگیاں بچانے والے سنہرے کیلے کی کاشت

کوئنز لینڈ: دنیا بھر میں کیلا ایک عام اور رغبت سے کھایا جانے والا پھل ہے۔ لیکن دنیا کے ایک مقام پر وٹامن اے سے بھرپور کیلے کے خاص جین لے کر ان سے عام کیلے کو بھی وٹامن اے سے بھرپور بنایا گیا ہے جس سے ہر سال لاکھوں بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

کیلا اتنا عام کھایا جاتا ہے کہ بعض افریقی ممالک میں اسے روزمرہ پکوان کا درجہ حاصل ہے۔ یوگینڈا اور دیگر مشرقی افریقی ممالک میں کچے کیلوں کو بھاپ دے کر پکایا اور انہیں روزانہ کھانے میں کھایا جاتا ہے جس سے اس میں وٹامن کی مقدار کم ہو جاتی ہے لیکن اب ماہرین نے وٹامن اے سے بھرپور ایسا سنہرا کیلا تیار کرلیا ہے جو لاتعداد انسانی زندگیاں بچا سکتا ہے۔

اگرچہ کچے کیلے پکا کر کھانے سے ان میں نشاستے کی مقدار بھرپور ہو جاتی ہے لیکن دیگرخرد غذائی اجزا (مائیکرونیوٹرینٹس) مثلاً وٹامن اے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اب سوئزرلینڈ کے زرعی بایوٹیکنالوجسٹ جیمز ڈیل نے کم ازکم 10 برس کی محنت کے بعد ایک ایسا کیلا تیار کیا ہے جو وٹامن اے سے مالامال ہے اور اس کی رنگت کی بنا پر اسے ’’سنہرے کیلے‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈیل کے مطابق دنیا بھر میں 6 سے 7 لاکھ بچے صرف وٹامن اے کی کمی سے ہرسال لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ غربت کی وجہ سے یہ بچے وٹامن کی سپلیمنٹ یا گولی لینے سے بھی محروم ہیں۔ ان میں سے تین لاکھ بچے وٹامن کی کمی کے باعث بینائی سے بھی محروم ہو رہے ہیں لیکن امید ہے کہ سنہرے کیلے کی کاشت سے اس مسئلے پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بریکنگ نیوز : ایپل نے آئی فون کےتین ماڈل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، مگر کون سے ؟

لندن (ویب ڈیسک )ایپل نے ایک سال سے بھی کم وقت میں اپنے آئی فون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *