Friday , August 17 2018
ہوم > کاروبار > موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا

موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا

معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے “موڈیز انویسٹر سروس” نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں رکھا ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے جب کہ معیشت میں استحکام دیکھتے ہوئے اسے بی تھری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وسط مدت ترقی کی شرح بھی مضبوط ہے جسے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مدد حاصل ہے جب کہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضے اور مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھنے کے ساتھ ریوینیو کم ہونے کے باعث ترقیاتی اخراجات محدود ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معاشی استحکام اور بی تھری کیٹیگری برقرار رکھنے کے لئے مقامی و جغرافیائی استحکام بھی ضروری ہے تاہم پاکستان کے معاشی استحکام پر مقامی اور جغرافیائی سیاسی اثرات  ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کا ہمسایہ دنیا کا وہ اہم ترین ملک جسکے کرنسی نوٹ چائنا میں چھپ کر آتے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)چائنا بینک نوٹ پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن کے صدر نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *