ہوم > کھیل > ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، بورڈ کا بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، بورڈ کا بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی عالمی کپ کے دوران بدترین کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کو فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے ثنا میر کی جگہ بسمیٰ معروف کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا میر پیشرفت کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور کررہی ہیں۔ ویمن ونگ 20 جولائی سے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں اپنے ساتوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شہریار خان ٹیم کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہوئے اور انہوں نے ٹیم میں بڑے پیمانے میں تبدیلیوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی کوریا کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *