Friday , March 22 2019
ہوم > کھیل > پی سی بی کی ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامات پر وضاحت

پی سی بی کی ویمن کرکٹ ٹیم کے لئے ٹرانسپورٹ انتظامات پر وضاحت

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے وطن واپسی پر ٹرانسپورٹ تنازع پر پی سی بی نے بھی وضاحت جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم نہ کرنے کی خبریں شائع اور نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جانے کے لئے بس موجود تھی تاہم کھلاڑی منیجر سے اجازت لے کر ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہوئیں۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کرکٹر تصویر وائرل ہوگئی تھی جس میں کرکٹر کو موٹرسائیکل پر گھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ونگ کے حکام کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کی معاونت کے لئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ایونٹ کے ساتوں میچز میں شکست کے بعد 17 جولائی کو لاہور پہنچی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے در اصل کس کا ہاتھ ہے؟ پہلی بار ایسا انکشاف کر دیا کہ شائقین کرکٹ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میں پشاور زلمی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *