Wednesday , March 20 2019
ہوم > کھیل > فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کرلیا

فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کرلیا

چیمپئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کیربین پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کی کیربین لیگ کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔

سی پی ایل کے ابتدائی میچ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

حسن علی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں۔   

کیربین لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی مایہ ناز کھلاڑی شریک ہوں گے۔ سینٹ کٹس کی ٹیم کی قیادت کرس گیل کررہے ہیں اور اس ٹیم میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی برطانوی کلب یاکشائر سے لیگ کا معاہدہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تم نہ کھیلنا پاکستان سے پھر دیکھنا ہم کیا کرتے ہیں ۔۔۔ آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا ، بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اعلان کیاہے کہ پاک بھارت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *