32

ان لینڈ ریونیو ہدف کے حصول کیلیے حکمت عملی منظور

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے تعینات ہونے والے ممبر ان لینڈ ریونیو خواجہ تنویر نے رواں مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی کیلیے مقرر کردہ 708 ارب روپے ان لینڈ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ منظوری چندروز قبل دی گئی ہے اور اس حکمت عملی کی منظوری کے بعد نئے ممبر ان لینڈ ریونیو خواجہ تنویر نے پہلی ویڈیو کانفرنس کی اور بطور ممبر آئی آر آپریشن اپنی اس پہلی ویڈیو کانفرنس میں تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس سمیت دیگر ماتحت اداروں کے افسران سے خطاب کیا اور انہیں رواں سہ ماہی کیلیے ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کیلیے طے کی جانے والی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں