19

پاک سوزوکی اور پاک وہیلز میں استعمال شدہ کاروں کی فروخت کا معاہدہ

 کراچی: پاک وہیلز اور پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ کے درمیان سوزوکی کی تصدیق کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی خرید و فروخت کے لیے مشترکہ طورپر ویب سائٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سی ای او پاک وہیلز رضا سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے سب سے بڑے آٹو مینوفیکچرر کے ساتھ ویب سائٹ کے آغاز پر نہایت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے صارفین کو آن لائن پورٹل کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سہولت سے فوائد حاصل کرتے ہوئے صارفین کو پاک سوزوکی سے تصدیق شدہ گاڑیاں مصدقہ ڈیلرز پر دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح خریداروں کو ان کی استعمال شدہ گاڑیوں کے بدلے نئی یا سوزوکی سے تصدیق شدہ گاڑیوں کی خرید یا ایکسچینج کیلیے ایک قابلِ بھروسہ تجارتی مارکیٹ دستیاب ہوگی۔

ایگزیکٹو آفیسر مارکیٹنگ پاک سوزوکی موٹرکمپنی لمیٹڈ اعظم مرزا کا کہنا ہے کہ سوزوکی اور پاک وہیلز کے درمیان یہ شراکت داری اپنی نوعیت کی سب سے پہلی اور منفرد او ای ایم آن لائن پورٹل پارٹنرشپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں