24

کس رکن پارلیمنٹ نے کتناٹیکس دیا،فہرست جاری

اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے سال 2016 جاری کردی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق ٹیکس ڈائریکٹری برائے سال 2016 جاری کردی گئی ہے۔ ایف بی آرکےمطابق وزیراعظم نواز شریف نے 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس دیا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آرنےبتایاکہ عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آرکاکہناتھاکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے ٹیکس دیا۔مولانا فضل الرحمن نے صرف 50 ہزار 181 روپے ٹیکس دیا۔اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار 328 روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آرنےبتایاکہ چوہدری نثار علی خان نے 11 لاکھ 92 ہزار 618 روپے ٹیکس دیا۔جہانگیر ترین نے سال 2016 میں 5 کروڑ 36 لاکھ روپے ٹیکس دیا۔

ان کےعلاوہ جمشید دستی نے34 ہزار941 روپے ٹیکس اداکیا۔پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے 10 لاکھ 26 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔شیخ رشید احمد نے 5 لاکھ 5966 روپے ٹیکس دیا جبکہشیخ افتاب احمد نے 10 لاکھ 98 ہزار  ٹیکس ادا کیا۔

مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہی نے 14 لاکھ 82ہزار 588 روپے ٹیکس ادا کیا اور وزیردفاع خواجہ اصف نے 12 لاکھ 75  ہزار رویے ٹیکس ادا کیا۔

اس رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ وفاقی وزیر زاہد حامد نے 4 لاکھ 2ہزار 406 روپے ٹیکس ادا کیا اورداینال عزیز نے 62ہزار 544 روپے ٹیکس ادا کیا۔احسن اقبال نے 82ہزار 440 روپے ٹیکس ادا کیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1 لاکھ 4 ہزار 453 روپے ٹیکس ادا کیا اورخواجہ سعد رفیق نے 39لاکھ 83ہزار 494 روپے ٹیکس ادا کیا۔ پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے 68ہزار 965 روپےٹیکس ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں