Wednesday , December 12 2018
ہوم > کھیل > انگلش کرکٹرز نے نیلامی کیلیے ہیروز کی تصاویر بنا دیں

انگلش کرکٹرز نے نیلامی کیلیے ہیروز کی تصاویر بنا دیں

 لندن:  اوول کرکٹ گراؤنڈ میں 100 ویں ٹیسٹ کے موقع پر انگلش کرکٹرز نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے ’اسکیچز‘ بنائے، جنھیں ہفتے کے دن نیلام کرکے کرکٹ یونائیٹڈ ڈے پر رقم اکھٹی کی جائے گی۔

جونی بیئراسٹو نے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر شان پولاک کی تصویر بنائی، معین علی نے ویسٹ انڈین اسٹار سر ویوین رچرڈز کی تصویر تخلیق کرنی چاہی،انگلش اوپنر کیٹون جیننگز نے ای ین بوتھم کی تصویر پر طبع آزمائی کی، جوئے روٹ نے گراہم کوچ، جیمز اینڈرسن نے شین وارن، گریم سوان اور مرلی دھرن کو موضوع بنایا، اسٹیو ہارمیسن نے بین اسٹوکس کی تصویر بنائی، ٹوبی رولینڈ جونز نے ڈیرن گف کو منتخب کیا، لیام ڈاؤسن نے مارک رام پرکاش، اسٹورٹ براڈ نے فریڈ ٹرومین جبکہ گیری بیلنس نے ڈبلیو جی گریس کی تصویر بنائی۔

واضح رہے کہ کرکٹ سے قبل میزبان اسٹارز ڈرائنگ پنسل اور کلرز لے کر بیٹھ گئے، جہاں انھوں نے اپنے پسندیدہ پلیئرز کے اسکیچز کی ڈرائنگ بنائی، حاصل شدہ رقم فلاحی مقاصد کیلیے استعمال ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

یہ بے بنیاد بات ہے کہ مجھے۔۔۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ خود ہی وضاحت دے دی

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن فور میں لاہور قلندز کی کپتانی کرنے والے قومی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *