23

سام سنگ پاکستان نے کیو ایل ای ڈی ٹی وی مہم کا اعلان کر دیا

 لاہور: 

سام سنگ پاکستان نے سام سنگ کیو ایل ای ڈی ٹی وی مہم کا اعلان کر دیا جو 31 اکتوبر تک منتخب ریٹیلرز اور ای ریٹیلرز کے لیے جاری رہے گی۔

سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان کے صدر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیلی ویژن ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہیں بہترین تجربہ اور جدید ترین ڈیزائن فراہم کرے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگیوں کو مکمل کر سکیں، اسٹیٹ آف دی آرٹ تصویری معیار، ڈیزائن اور جدید خصوصیات کے ساتھ ہمارے کیو ایل ای ڈی ٹی وی لائن اپ نہ صرف 100فیصد رنگوں پر مشتمل والیم پیش کرتے ہیں بلکہ یہ طویل زندگی کی مدت کے لیے برن۔ ان فری ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں