Friday , April 19 2019
ہوم > اسپشیل اسٹوریز > یوسی پی:پروگرام میری زندگی کا سفر

یوسی پی:پروگرام میری زندگی کا سفر

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام شعبے کے ماہانہ پروگرام” میری زندگی کا سفر” کا انعقاد کیا گیا۔یوسی پی آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر اور طبی ماہر ڈاکٹر خالد جمیل تھے۔ڈین میڈیاسکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمان خصوصی ،یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اورشرکا کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کااپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت زندگی کی کامیابیوں کیلئے انتہائی اہم ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد جمیل نے کہا کہ ہمت و جذبہ ہوتو نامساعدحالات اور واقعات بھی انسان کوآگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے ۔انسان کوزندگی میں بڑے چیلنجزکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محنت ولگن ہرچیلنج اور مشکل کا حل ہے اورہمت و یقین آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔
تقریب میں یوسی پی کے مختلف شعبوں کے سربراہان ،ڈاکٹرفہمیدہ سلطانہ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز،ڈاکٹرمحمدجمشیدڈ​ین فیکلٹی آف فارمیسی ،حادیہ اعوان ڈین فیکلٹی آف لاء اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران وطلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں کلام اقبال بھی پیش کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر مختلف بیماریوں اور معذوری سے متاثرہ خصوصی افراد نے بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

جب شیطان کوبتایا گیا کہ آرائیں دنیا کی سب سے شاطر قوم ہے تو شیطان آرائیں کوآزمانے نکلا تو پھر شیطان کیساتھ کیا ہوا؟

” > کہتے ہیں ایک بار شیطان اپنے دربار میں بیٹھا چیلوں (چھوٹے شیطانوں) کیساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *