Thursday , June 20 2019
ہوم > سائنس > امریکی افواج کا چمگادڑ ڈرون بنانے کا منصوبہ

امریکی افواج کا چمگادڑ ڈرون بنانے کا منصوبہ

 واشنگٹن: امریکی افواج اور محکمہ دفاع نے ایک اہم مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں یونیورسٹی کے ماہرین اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ڈرون حشرات اور مشینی چمگادڑیں بنائیں جو کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ فضا میں پرواز کرکے اپنے اہم امور انجام دے سکیں۔

اس مقابلے کا مقصد قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے وہ اہداف حاصل کرنا ہےجو عام ایجادات سے ممکن نہیں۔ اس ہفتے پینٹاگون اور دیگر اداروں نے مل کر ’ڈیفنس انٹر پرائز سائنس انیشی ایٹو‘ کا آغاز کیا ہے اور اس کے تحت 60 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم مختص کی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت ماہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ اڑنے والے کیڑوں اور چمگادڑوں کے ماڈل پر ایسے ڈرون بنائیں جو بہت حد تک آزاد اور انسانی مداخلت کے بغیر پیچیدہ پرواز کرسکیں اور ان کے لیے اہم مٹیریلز بھی تیار کیے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر۔۔۔ پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی گاڑیوں کے مقابلے میں بہترین گاڑی تیار کر لی، قیمت اتنی کم کہ پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر، پاکستانی کمپنی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *