1

قاہرہ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی

واشنگٹن : امریکا نے قاہرہ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے دائر رپورٹ کے مطابق امریکا نے مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی، تاہم پابندی میں مسافروں کا سامان شامل نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ ایئرپورٹ اور مصری ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے قاہرہ ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے سیکیورٹی انتظامات پر تحفظات کی وجہ سے پابندی لگائی ہے، امریکا نے مشرق وسطیٰ کے پانچ ائیرپورٹس سے چلنے والی چھ فضائی کمپنیوں سے سامان کی ترسیل کی تلاشی سخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں