27

خبر دار ہوشیار ۔۔۔عوامی مقامات پر مفت وائی فائی استعمال کرنے والے کس سنگین مشکل میں پھنس سکتے ہیں ،؟حکومت پاکستان نے وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عوامی مقامات پر مفت وائی فائی استعمال کرنے والے حضرات کے لیے ایک بڑی خبر ہے اور اب پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے عوام مقامات پر مفت انٹرنیٹ کے استعمال کر کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرے گا۔اس حوالے سے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھیں اور اس ڈیٹا کو جانچ پڑتال کیلئے پی ٹی اے کو فراہم کریں۔ جبکہ پی ٹی اے نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ صارفین کو تب استعمال کرنے دیا جائے جب ان کی جانب سے اپنا مکمل نام، شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی معلومات فراہم کی جائیں۔ یہ معلومات فراہم نہ کرنے والے صارفین مفت انٹرنیٹ سروس استعمال نہیں کر پائیں گے۔ یہ فیصلہ دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اب پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے عوام مقامات پر مفت انٹرنیٹ کے استعمال کر کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے
(تازہ ترین خبریں، آرٹیکل، کالمز، اسٹوریز اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کریں۔ یا ہماری ویب سائیٹ کو وزٹ کریں۔ شکریہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں