Monday , August 20 2018
ہوم > کھیل > پی ایس ایل کا فائنل میچ کراچی میں متوقع: بڑے بڑے بکی کراچی پہنچ گئے، پولیس کی بڑی کارروائی منظر عام پر آ گئی

پی ایس ایل کا فائنل میچ کراچی میں متوقع: بڑے بڑے بکی کراچی پہنچ گئے، پولیس کی بڑی کارروائی منظر عام پر آ گئی

کراچی(ویب ڈسک)درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے والے 15 بکیز کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں 88 سٹے باز کام کر رہے ہیں، ایس پی کلفٹن توقیر نعیم۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا آف آج دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل کراچی میں درخشاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 کرکٹ بکیز کو گرفتار کرلیا۔گرفتارشدگان میں فیصل بافیلہ، فیصل بابا، ندیم جمائی راجہ، ظہیر اور عزیر عرف کمو سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے ملازم فراز کو بھی حراست میں لیا ہے۔ایس پی کلفٹن توقیر نعیم نے بتایا کہ گرفتار بکی پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے لئے سٹے بازی میں مصروف تھے، ملزمان کے قبضے سے 39 موبائل فونز، ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، تین لیپ ٹاپ اور قیمتی دستی گھڑیاں برآمد ہوئی ہے، ملزمان سولجر بازار کے رہائشی ہیں۔ ایس پی کلفٹن توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ شہر میں 88 بکی کام کررہے ہیں۔یاد رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کا کوالیفائر میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیاں رواں سیزن میں دو مقابلے ہوئے اور دونوں ہی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔پی ایس ایل تھری میں پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوک رونکی کی شاندار جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکت دے دی تھی۔ایونٹ میں

دوسرا میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا جہاں اسے دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے فتح درکار تھی، تاہم شاہد آفریدی اور عثمان خان شنواری کی شاندار باؤلنگ کی مدد سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود کرکے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔دونوں ٹیمیں اب تک کل آٹھ مرتبہ پی ایس ایل میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 4 مرتبہ کراچی کنگز اور 4 مرتبہ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کامیاب ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، تاہم کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف مرحلے میں اپنے تمام کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب کراچی کنگز کو گزشتہ میچ میں فتح کے بعد اسے اسلام آباد یونائیٹڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ کوالیفائر میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پی ایس ایل سیزن تھری کا آخری میچ ہے۔ (تازہ ترین خبریں، آرٹیکل، کالمز، اسٹوریز اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کریں۔ یا ہماری ویب سائیٹ کو وزٹ کریں۔ شکریہ)

یہ بھی دیکھیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوگی؟ پاکستانیوں کی بھابھی نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں …

ایک تبصرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *