Friday , April 19 2019
ہوم > شوبز اور فیشن > معروف پاکستانی ڈرامے ’خانی ‘ کے ہیرو فیروز خان کی شادی ،دلہن کون ہے ۔۔۔؟ پاکستان شوبز انڈسٹری سے بڑی خبر آگئی

معروف پاکستانی ڈرامے ’خانی ‘ کے ہیرو فیروز خان کی شادی ،دلہن کون ہے ۔۔۔؟ پاکستان شوبز انڈسٹری سے بڑی خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکساتنی ڈرامے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں یہاں تک کہ انڈین ڈرامے بھی پاکساتن کے سامنے اپنا معیار کھو چکے ہیں اور اب پاکستانی نجی ٹی وی پر چلنے والے انتہائی معروف ڈرامہ سیریل ’خانی ‘ کے ہیرو اور ماڈل فیروزخان نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ انہوں

نے اپنے لیے لائف پارٹنر ڈھونڈ لیا ہے اور بہت جلد شادی کرنے والے ہیں ۔ڈرامہ سیریل”خانی“کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فیروز خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ میں یہ بات بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہورہاہوں کہ میں طویل عرصے سے جس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی ہے،مجھے معلوم ہے کہ میری شادی کی خبر سن کرسوشل میڈیا پر موجود میرے مداح پاگل ہوجائیں گے لیکن میں اس وقت صرف ان لمحات میں جینا اور ان سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں، اس کے ساتھ ہی میں اپنے چاہنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ میری نجی زندگی کی عزت کریں۔فیروز خان نے کہا کہ میرے مداح میری شادی کے بارے میں تمام باتیں جاننے کے لیے بے چین ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت میرے اور میری فیملی کیلئے بہت خاص ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میرے مداح مجھے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازیں۔دوسری طرف فیروز خان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے بھائی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی”بھابھی“کا تعلق کراچی سے ہے تاہم انہوں نے فیروز خان کی ہونے والی بیوی کا نام بتانے سے گریز کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ فیروز اور ان کی ہونے والی بیوی ایک دوسرے کو بالکل بھی نہیں جانتے یہ مکمل طور پر ارینج میرج ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انوشکا اور ویرات کوہلی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) انوشکا شرما کچھ عرصے سے فلموں سے غائب ہیں، وہ زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *