27

شریفوں کا کھایا پیا اگلنے کا وقت آگیا :اس بات کا سراغ تو میں بہت جلد لگا لوں گا ۔۔۔۔۔۔عمران خان نے قوم سے وعدہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد سراغ لگالیں گے کہ ترقیاتی فنڈز سے کتنی رقم شریفوں کی جیب میں گئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے ایک بار پھر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے

احد چیمہ کو شہبازشریف کا فرنٹ مین قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے فرنٹ مین احد چیمہ نیب کی تحویل میں ہیں، ان کے ممکنہ انکشافات کے تصور سے شہبازشریف پرکپکپی طاری ہوتی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ساڑھے 6 کھرب کے ترقیاتی فنڈز شہبازشریف کی مٹھی میں ہیں، ان کے بارے میں اب تک آنے والی اطلاعات تو ابتدا ہے، ہم جلد سراغ لگالیں گے کہ ان میں سے کتنی رقم شریفوں کی جیبوں میں بھری گئی۔عمران خان نے مزید کہاکہ شہبازشریف نےعوام کیلئے ڈھنگ کا ایک اسپتال بھی نہیں بنایا، وہ خود اپنے علاج کے لیے باہر جاتے ہیں۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج گوجرانوالہ کاایک روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر انھیں40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن آج گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالیں گے، جہاں ممبرسازی مہم کے حتمی مرحلے کا جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔عمران خان گوجرانوالہ کے طوفانی دورے کا آغاز دوپہر دو بجے کریں گے، کپتان کوخوش آمدید کہنے کیلئے کھلاڑیوں نے شہر بھر میں استقبالیہ بینرز اور سائن بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔عمران خان

کامونکی سے ممبر سازی مہم کا افتتاح کریں گے اور کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے، کامونکی کے بعد ایمن آباد موڑ،چنددا قلعہ، شیخوپورہ موڑ سمیت مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔اس موقع پر عمران خان کو 40تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ تحفے میں چاندی کا بلا بھی دیاجائے گا، سونے کے تاج کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، تاج کے چاروں اطراف قیمتی پتھر بھی لگائے گئے ہیں، سونے کا تاج اور چاندی کا بلا ایم این اے میاں طارق کی جانب سے تیار کرایا گیا۔خیال رہے کہ میاں طارق نےحال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکیا، جلسے میں ن لیگی ایم این اے میاں طارق پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے دورے کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کراچی خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کو لندن اور پیرس کی طرح چلنا چاہئے۔انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کراچی کے لیے بھی پورا زور لگا رہے ہیں، کراچی لاوارث شہر بنا ہوا ہے، اندرون سندھ سے جیتنے والا پاور میں آجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں