29

آئی ایس آئی سکھوں کے ساتھ مل کر ۔۔۔ بھارت نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے خلاف ایسا شوشہ چھوڑ دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

نئی دلی(ویب ڈیسک) آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے جو آپ نی کارکردگیا ور صلاحیتیوں کی بنا پر پوری دنیا میں سب سے کامیاب ایجنسی کے طور پر جانی جاتی ہےا ور اب بھارتی ایجنسی نے ایسا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے،بھارتی ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھارتی پنجاب میں بغاوت کو ہوا دینے کے لئے سکھ نوجوانوں کی تربیت کررہی ہے جبکہ مغربی ممالک میں مقیم سکھ نوجوانوں کو بھی بھارت کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ رپورٹ پارلیمان کی ایسٹیمیٹس کمیٹی کو پیش کی گئی ہے، جس کی سربراہی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما مرلی منوہر جوشی کرتے ہیں۔ دی ایشین ایج‘ کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی نے بھارت میں مقامی شدت پسند کمانڈروں سے روابط استوار کررکھے ہیں جن پر دباﺅ ڈالا جارہا ہے کہ وہ بھارتی پنجاب اور دیگر ریاستوں میں اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشتگرد کارروائیوں میں تیزی لانے کے لئے جرائم پیشہ افراد، منشیات کے سمگلروں اور بے روزگار نوجوانوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ بیرون ملک مقیم سکھ نوجوانوں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہیں بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے بھارت کے خلاف اکسایا جارہا ہے اور یہ کارروائی زیادہ تر امریکہ اور کینیڈا میں جاری ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ محفوظ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور پراکسی سرور استعمال کررہے ہیں تاکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ان کا سراغ نہ لگاسکیں۔ بھارت میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے کوشاں تنظیموں میں لشکر طیبہ، جیش محمد، انڈین مجاہدین اور بعض دیگر مقامی جماعتوں کے نام بتائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار بھارت ایسی کہانیاں تخلیق کر چکا ہے لیکن جب پاکستان کی جانب سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کوئی جواب نہیں آتا۔ اس بار بھی دعوے تو بڑے بڑے کئے گئے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح ٹھوس شواہد کی جانب اشارہ تک نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں