Thursday , June 20 2019
ہوم > سائنس > فیس بک اور واٹس ایپ کی دشمنی عروج پر پہنچ گئی ، امریکہ سے مارک زکربرگ کا دیوالیہ نکال دینے والی خبر آ گئی

فیس بک اور واٹس ایپ کی دشمنی عروج پر پہنچ گئی ، امریکہ سے مارک زکربرگ کا دیوالیہ نکال دینے والی خبر آ گئی

کیلیفورنیا(ویب ڈسیک ) ڈیٹا چوری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کے شریک بانی صارفین سے فیس بک اکاؤنٹس ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔فیس بک 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد اس سوشل میڈیا سائٹ کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

منفی خبروں کی وجہ سے جہاں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو صرف ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا وہیں کمپنی کی ساکھ کو بھی دھچکا لگا ہے۔واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’یہ وقت ہے فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا ہے۔‘ برائن ایکٹن کی جانب سے یہ بیان فیس بک کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کے آغاز کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ 4 سال قبل فیس بک نے پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں نقد اور حصص کی صورت میں خرید لیا تھا۔واٹس ایپ کے شریک بانی کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے پیغام کے بعد ٹوئٹر پر #DeleteFacebook ہیش ٹیگ وائرل ہوگیا۔ صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک تنازع پر اپنے ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر۔۔۔ پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی گاڑیوں کے مقابلے میں بہترین گاڑی تیار کر لی، قیمت اتنی کم کہ پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر، پاکستانی کمپنی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *