2

یہ جو پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ،یہ لوگ تو ۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے زوال پر مریم نواز کا انوکھا مؤقف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا ووٹ بینک کسی فصلی بٹیرے کا نہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں کا کہنا ہے کہ پچیس سال پہلے نواز شریف کی تاریخی تقریر نے سیاسی تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ آج سے پچیس سال پہلے میاں نواز شریف نے تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے ان الفاظ نے سیاسی تاریخ اور رویوں کا دھارا بدل دیا تھا۔دوسری جانب خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام پہلے اور دوسرے فیز 31 ارب کی لاگت سے 3593کلو میٹر سڑکیں سی اینڈ ڈبلیو کے افسر وں اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی نذر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ تیسرے فیز کی1600 کلو میٹر سڑکوں کے 18ارب روپے بھی خوردبرد کئے جانے کا امکان ہے ،مذکورہ محکمہ اورکنٹریکٹرز نے ناقص مٹیریل کا استعمال کرکے قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے جس کا بھانڈا گزشتہ ما ہ ہونے والی بارشوں نے پھوڑ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کئی اضلاع میں ناقص مٹیریل اور سڑکوں کی تعمیر نا مکمل ہونے کے باعث عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے محکمے کو متعلقہ ایس ڈی او، ایکسین،اورایس ای ، افسروں کے خلاف درجنوں درخوا ستیں بجھوا ئیں گئیں جن کو اعلی ٰافسر وں کی مبینہ ملی بھگت سے ردی کی ٹوکری کی نذر کر کے اعلی احکام نے حکومت پنجاب کو سب اچھا کی رپورٹس بجھوا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں