Wednesday , November 14 2018
ہوم > کھیل > بوم بوم آفریدی اور جنگل کا شیر آمنے سامنے آگئے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بوم بوم آفریدی اور جنگل کا شیر آمنے سامنے آگئے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک)کرکٹ کے بادشاہ آفریدی اور جنگل کا بادشاہ شیر آمنے سامنے آ گئے،شیروں کے پہنجرے باہر چھوڑے گئے شاہد آفریدی کے چٹلکے نے سب کے قہقے چھڑوا دئیے۔ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بادشاہ آفریدی اور جنگل کا بادشاہ شیر آمنے سامنے آ گئے،شیروں کے پہنجرے باہر چھوڑے گئے شاہد آفریدی کے

چٹلکے نے سب کے قہقے چھڑوا دئیے۔شاہد آفریدی پنجرے کے باہر کھڑے تھے کہ پاس کھڑے ساتھی نے پوچھا کہ کیا ہم اس پنجرے کے اندر جا سکتے ہیں تو شاہد آفردی نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ جی ہاں ہم اندر جا سکتے ہیں لیکن واپس نہیں آ سکتے جس کے بعد وہاں کھڑے تمام افراد بے ساختہ ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ ایک خبر کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہد آفریدی ، شعیب ملک اور تھیسارا پریرا ویسٹ انڈیز کیخلاف 31مئی کو لارڈ کرکٹ گراﺅنڈ پر شیڈول چیریٹی میچ میں ریسٹ آف دی ورلڈ کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔یہ چیریٹی میچ کیریبیئن جزائر میں گزشتہ سال آنے والے طوفانوں ارما اور ماریا کے باعث ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے سلسلے میں فنڈز اکٹھے کرنے کے سلسلے میں منعقد کیا جارہاہے۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک 2009ءمیں

لاہور کرکٹ گراﺅنڈ پر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جبکہ تھیسارا پریرا 2014ءکا ورلڈ ٹی ٹونٹی اپنے نام کرنے والی سری لنکن ٹیم میں شامل رہے ہیں ۔انگلینڈ کے ون ڈے کپتان اس میچ میں ریسٹ آف دی ورلڈ الیون کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کےخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے اور ٹیکس کم دینے کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کردی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے انکم ٹیکس ونگ نے اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی اطلاعات کے بعد شاہد آفریدی کےخلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور پہلے مرحلے میں شاہد آفریدی کے تمام بنک اکاو¿ نٹس اور مالیاتی لین دین کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، تاہم ثبوت حاصل کرنے کے بعد انہیں باقائدہ تفتیش کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔ اگر شاہد آفریدی کےخلاف تھوڑی بہت ہیرا پھیرا نظر آئی تو انہیں رقم جمع کرانے کا نوٹس جاری کیا جائے گاتاہم اگر ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہوئے تو ان کے خلاف باقائدہ مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی ضرورپڑھیں : لاہوریوں کی سنی گئی،،،جلسے جلوسوں سے جان چھڑانےکامنصوبہ۔۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی ضرور پڑھیں : جہاں جانوراورانسان ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں۔۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں کیوی بلے باز نے محمد حفیظ کی ایمپائر کو ’ شکایت‘ لگادی اور پھر۔۔

ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *