Monday , October 22 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات: اداکارہ ریشم کی گواہی نے قصہ ہی ختم کر دیا

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات: اداکارہ ریشم کی گواہی نے قصہ ہی ختم کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والے مشہور گلوکار علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ میں علی ظفر کو 20 سال سے جانتی ہوں،

ہم نے بہت دفعہ اکھٹے کام بھی کیاہے اور علی ظفر نے ایسی کوئی بری حرکت نہیں کی،مجھے تو لگتاہے کہ معاملہ ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا ہے۔اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں،ان کا پورے کیرئیر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے،وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں، اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے ،جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،علی فوکسڈ پرسن ہیں، وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے،اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل لوکارہ میشا شفیع کے بعد مزید تین خواتین نے بھی اداکار و گلوگار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں ان خواتین نے گلوکار پر نازیبا حرکات کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع نے خاموشی توڑ کر بہادری کا کام کیا ہے۔لاہور کی ایک خاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ

کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوشش کی اور اسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا لیکن ان کی کزن کی دوستوں نے ایسا ہونے نہ دیا۔ماہم جاوید نے مزید لکھا کہ ‘یہ 2005-2004 کا واقعہ ہے، لیکن مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے، اُس وقت اس طرح کے واقعات پر بات نہیں کی جاتی تھی’۔ماہم کا مزید کہنا تھا، ‘حتیٰ کہ ہم اس بارے میں کسی کو بتانے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے، کیونکہ علی ظفر ایک سلیبریٹی ہیں اور کوئی بھی اس بات کو نہیں سنتا، اور سچ تو یہ ہے کہ گزرے سالوں میں ہم اس بات کو خود بھی بھول چکے تھے، لیکن میشا شفیع کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی یہ یاد دلانے میں مدد ملی کہ ہمارا معاملہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔’شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ کے مطابق میشا شفیع کی بہادری کے بعد ان کے لیے یہ ناممکن تھا کہ وہ ان کے حق میں بات نہ کریں اور انہیں یہ نہ بتائیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں بلکہ وہ بھی اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں۔
یہ بھی ضرورپڑھیں : لاہوریوں کی سنی گئی،،،جلسے جلوسوں سے جان چھڑانےکامنصوبہ۔۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی ضرور پڑھیں : جہاں جانوراورانسان ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں۔۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

میں نے تسلیم کوثر کو یہ چیزدیدی لیکن اب وہ ۔۔ ۔ ۔ اداکارہ میرا نے جوابی قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں موجود گھر پر قبضہ کیے جانے کے کیس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *