Friday , December 14 2018
ہوم > انٹرنیشنل > افغانستان سے دلخراش خبر : ایک 12 سالہ لڑکے کو پھانسی دے دی گئی ، مگر اس کا قصور کیا تھا ؟ جانیے

افغانستان سے دلخراش خبر : ایک 12 سالہ لڑکے کو پھانسی دے دی گئی ، مگر اس کا قصور کیا تھا ؟ جانیے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) داعش کے ایک اور گھٹیا اقدام نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ،تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کی مدد کرنے کے الزام پر، داعش کے شدت پسندوں نے شمالی افغانستان میں ایک 12 برس کے لڑکے کو پھانسی دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حکومت افغانستان

کے ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،لڑکے پر الزام تھا کہ اْس نے شمالی صوبہ جوزجان میں افغان پولیس کی مقامی چوکی کو پانی اور کھانا فراہم کیا تھا۔صوبہ جوزجان کے گورنر لطف اللہ عزیزی نے بتایاکہ بظاہر یہ بچہ اپنے بہنوئی کی مدد کر رہا تھا، جو مقامی افغان پولیس کے اہل کار ہیں، جو ضلع کوٹہ اوستی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے تھے۔بقول اْن کے یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ داعش کے شدت پسندوں نے شہری آبادی کے خلاف اس قسم کے مظالم ڈھائے ہوں۔ اس سے قبل وہ خواتین تک کو پھانسی دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کا مشرقی صوبہ ننگرہار دولت اسلامیہ کا سرگرم ٹھکاہ جانا جاتا ہے، جہاں یہ گروپ 2015ء میں نمودار ہوا۔اِن سالوں کے دوران گروپ نے شمال تک کے کئی مقامات پر اپنی گرفت تیز کی ہے، خاص طور پر صوبہ اجوزجان میں۔صوبائی حکام نے بتایا کہ گروپ شمالی جوزجان میں بھرتیاں کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ مقامی پولیس کی مدد کرنے کے الزام پر، داعش کے شدت پسندوں نے شمالی افغانستان میں ایک 12 برس کے لڑکے کو پھانسی دے دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حکومت افغانستان کے ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،لڑکے پر الزام تھا کہ اْس نے شمالی صوبہ جوزجان میں افغان پولیس کی مقامی چوکی کو پانی اور کھانا فراہم کیا تھا

یہ بھی ضرورپڑھیں : لاہوریوں کی سنی گئی،،،جلسے جلوسوں سے جان چھڑانےکامنصوبہ۔۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی ضرور پڑھیں : جہاں جانوراورانسان ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں۔۔۔تحریر:محمدمناظرعلی

یہ بھی دیکھیں

گوگل کے پرستاروں کے لیے بڑی خبر : معروف سروس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور( ویب ڈیسک) دنیا بھر کا معروف سر چ انجن گوگل اپنی سوشل میڈیا سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *