Monday , August 20 2018
ہوم > صحت > لندن میں کیمو تھراپی کے بعد اب بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کیسی ہے؟ کیا نواز شریف مریم نواز وطن واپس آ ئیں گے؟ لندن سے بڑی خبر آگئی

لندن میں کیمو تھراپی کے بعد اب بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کیسی ہے؟ کیا نواز شریف مریم نواز وطن واپس آ ئیں گے؟ لندن سے بڑی خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)لندن میں کیمو تھراپی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ جمعہ کے روز بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

طبیعت میں بہتری آنے کے باعث کلثوم نواز کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب سے کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی بھی ایک دو روز میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ نہ ملنے کے باعث اگلی سماعت تک پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب کیسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے پر کہا ہے کہ زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے۔لندن میں صحافیوں کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے اور اسی کو زندگی کے اتار چڑھاؤ کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھی ساری مشکلات ایک ساتھ ہی آجاتی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے بڑے بڑے مجرم آرام سے بیٹھے ہیں، کوئی باہر بیٹھا ہوا ہے اور کوئی ملک میں بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اسے وزارت عظمیٰ

سے فارغ کیا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے والا پارٹی صدارت سے بھی فارغ اور تاحیات نااہل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں یہاں بیکار آیا ہوں، میں ایئرپورٹ سے سیدھا اپنی بیگم کی مزاج پرسی کے لیے اسپتال آیا ہوں۔عدالت کے فیصلے کی پابندی کروں گا اور حاضری سے استثنیٰ نہیں ملتا تو مجھے پرسوں یہاں سے جانا پڑے گا۔عدالتوں میں 18 لاکھ مقدمات پڑے ہیں اور یہ چھوٹی تعداد نہیں ہے، لوگ عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں اور رُل رہےہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سے اجازت کے بعد کلثوم نواز کو ویک اینڈ پر گھر لے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اتنے مچھرکہ اللہ پناہ دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔خطرے کی گھنٹی بج گئی

ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مچھروں کی پیداوار میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *