Friday , December 14 2018
ہوم > پاکستان > 2018 کے عام انتخابات: ایم کیو ایم پاکستان نےکس سیاسی بڑی جماعت کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا؟ خبر آگئی

2018 کے عام انتخابات: ایم کیو ایم پاکستان نےکس سیاسی بڑی جماعت کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا؟ خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) ن لیگ کو سندھ اور کراچی میں مضبوط اورآئندہ جنرل الیکشن میں سیاسی اتحاد بنانے کیلیے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے میئر لاہور کو ٹاسک سونپا جب کہ میئر کراچی کی لاہورآمد بھی اسی امرکی کڑی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ن لیگ کے صدر بننے کے بعد دیگر

صوبوں کی طرح سندھ اور کراچی میں بھی ن لیگ کو مضبوط اورسیاسی اتحاد بنانے کیلیے کوششیں شروع کر رکھی ہے، ان کا دورہ کراچی جانا اورشیرازی خاندان سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا، گو کہ الیکشن کافی نزدیک ہیں اگر مسلم لیگ ن کی قیادت اقتدار سمنبھالتے ہی کراچی اورسندھ میں مسلسل رابطے رکھتے تو شائد نتائج کچھ اور ہوتے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ان حالات میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف جب کراچی سے واپس آئے تو انہوں نے میئر لاہور کرنل رٹائرڈ مبشرجاوید کو یہ ٹاسک سونپا کہ وہ میئر کراچی وسیم اختر کو لاہور آنے کی دعوت دیں جس پر میئرلاہور کرنل رٹائرڈ مبشرجاوید نے میئر کراچی کودعوت دی اور وہ لاہورآگئے۔میئر لاہور نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا، اوربھرپور پروٹوکول دیتے ہوئے انہیں مختلف جگہوں کے دورے کروائے اور بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جس میں آئندہ جنرل الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا، میئر کراچی واپس جاکر اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور پھر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ بھی جمعرات کو سینیٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دھڑے بندی کا شکار نظر آئی ۔

یہ بھی دیکھیں

شہباز شریف کو اے پی سی کا چیئرمین بنانے کی پیشکش ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) شہباز شریف کا کہنا ہے حکومتی آفر کا خیرمقدم کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *