Tuesday , December 11 2018
ہوم > کھیل > میں مذاق نہیں کررہا۔۔۔۔”سرفراز دھوکہ نہیں دےگا” والی توقعات پر پورا اترنا کتنا مشکل کام ہے؟ قومی ٹیم کے کپتان کا انکشاف

میں مذاق نہیں کررہا۔۔۔۔”سرفراز دھوکہ نہیں دےگا” والی توقعات پر پورا اترنا کتنا مشکل کام ہے؟ قومی ٹیم کے کپتان کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا ہے ٹیم کی قیادت بہت مشکل کام ہے کیونکہ ہر کامیابی توقعات کے ساتھ دباو میں بھی اضافہ کردیتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ “سرفرازکبھی دھوکا نہیں دیگا “والی توقعات اور امیدوں پر پورا اترنا

آسان نہیں ۔میں مذاق نہیں کررہا اور اندازہ ہے کہ اگر خدانخواستہ ہم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہارجاتے تو پتہ چل جاتا۔ اب تو کلین سویپ کی وجہ سے سب کو مزہ آرہا ہے لیکن ناکامیوں کو برداشت کرنے کےلئے کوئی تیار نہیں ہوتا حالانکہ یہ بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں. اس لئے میری خواہش ہے کہ یہ فلمی ڈائیلاگ والا سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہئے۔کپتان نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن مستحکم کرنے پر خوشی ہے لیکن ہر کامیابی توقعات میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور پوری کوشش ہے کہ بیرونی دوروں میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ برقرار رہے ۔ ہم نے پوری کوشش کی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور ہم اس میں کامیاب بھی رہے، بطور کپتان کامیابیوں پر اطمینان ہوا ہے۔کوشش ہوگی کہ نا صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈےاور ٹیسٹ کرکٹ کےلئے بھی وننگ کمبی نیشن بنا نے میں کامیاب رہیں ۔ نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر رہے ہیں، وہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں، اچھی ٹیم بننے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفرازا حمد نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کےلئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

141 سال بعد کرکٹ میچ کے ٹاس کا طریقہ کار تبدیل :اب ٹاس سکہ اچھال کر نہیں بلکہ کس چیز سےکیا جائے گا ؟ جان کر سب سے زیادہ حیرت پاکستانیوں کو ہوگی

میلبورن(ویب ڈیسک)‌ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ٹاس کے لیے روایتی سکہ اچھالنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *