Monday , October 22 2018
ہوم > پاکستان > لندن میں مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی اجلاس، کون کونسے اشتہاری ملزمان نے اجلاس میں شرکت کی اور کیا فیصلہ ہوا؟ بڑی خبر آگئی

لندن میں مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی اجلاس، کون کونسے اشتہاری ملزمان نے اجلاس میں شرکت کی اور کیا فیصلہ ہوا؟ بڑی خبر آگئی

لندن(ویب ڈیسک) (ن) لیگ کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں مسلم (ن) کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز بھی

شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں نوازشریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان نگراں سیٹ اپ پر گفتگو کی جارہی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو، یہی میاں صاحب کا نعرہ ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز سمیت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے اس کےواضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کروں گا، اتوار کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری انصاف فراہم کرنا ہے۔ انتظامی کاموں کیلئے وزراء اور حکام موجود ہیں۔ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے عدالت کی جانب سے استثنیٰ نہ ملنے پر نواز شریف نے کہا کہ کبھی کبھی ساری مشکلات ایک ساتھ آ جاتی ہیں، اسی کا نام زندگی ہے۔

ان کے صاحبزادے حسن نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو، کس کے کہنے پر میاں صاحب کو عدالتی استثنیٰ نہیں دیا گیا، اگر استثنیٰ نہ ملنا کسی کی طرف سے پیغام ہے تو انتہائی افسوسناک ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ استثنی نہ ملنا عدالتی فیصلہ ہے، لیکن استثنی ملنا چاہئے تھا۔ ماضی میں لوگوں کو استثنی ملتا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کرپشن کیخلاف مہم جاری لیکن بیرون ملک زیرسماعت ایک ایسے مقدمے میں کرپشن کا انکشاف ہرپاکستانی خون کے آنسو روئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *