Monday , October 22 2018
ہوم > انٹرنیشنل > بھارت بازی لے گیا۔۔۔بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو اب کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کیا سزا ملے گی؟ جنسی درندوں پر لرزہ طاری کر دینے والی خبر

بھارت بازی لے گیا۔۔۔بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو اب کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کیا سزا ملے گی؟ جنسی درندوں پر لرزہ طاری کر دینے والی خبر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 12 سال سے کم عمر بچوں سے زیادتی کے مجرموں کیلیے سزائے موت کا آرڈیننس منظور کرلیا گیا۔ بھارت کی یونین کیبنٹ نے اس قانون کی منظوری

دی جس میں ملزمان کی ضمانتوں پر بھی پابندیاں لگادی گئی ہیں۔ حکومت نے زیادتی کے مقدمات اور تحقیقات کی تیز ترین سماعت کے لیے متعدد اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اب بھارت میں جنسی زیادتی کی کم از کم سزا عمر قید کردی گئی ہے جو اس سے پہلے 7 سے 10 سال قید تھی۔16سال سے کم عمر لڑکی سے زیادتی کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سے بڑھا کر 20 سال قید کردی گئی ہے جس میں توسیع کرکے عمر قید بھی کیا جاسکتا ہے۔ زیادتی کے کیسز میں تحقیقات اور ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک روز قبل حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا کہ وہ زیادتی کے مقدمات میں سزائیں سخت کرنے کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں بچوں اور بڑوں سب سے جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جس کی بنا پر دارالحکومت نئی دہلی کو ریپ کپیٹل یعنی آبروریزی کا دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی حال ہی میں چند انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں کم سن مسلمان بچی آصفہ بانو کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے بالآخرصحافی جمال خاشقجی کی اپنے سفارتخانے میں ہلاکت کا اعتراف کرلیا

جدہ (ویب ڈیسک)پوری دنیا میں ہنگامے کے بعد سعودی عرب نے بالآخر اپنے سفارتخانے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *