Friday , September 21 2018
ہوم > انٹرنیشنل > لندن: مشہور پاکستانی ماڈل گرل کے ساتھ تیزاب گردی کی واردات۔۔۔مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا

لندن: مشہور پاکستانی ماڈل گرل کے ساتھ تیزاب گردی کی واردات۔۔۔مجرم اپنے انجام کو پہنچ گیا

لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ میں ایک عدالت نے ایک پاکستانی ماڈل گرل کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو قصور وار قرار دے کر سولہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس 25 سالہ حملہ آور کی شناخت جان ٹوملین کے نام سے کی گئی تھی۔اس نے لندن میں پاکستانی

مسلمان ماڈل لڑکی ریشم خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا پورا چہرہ ہی بگڑگیا تھا۔وہ اس وقت اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہی تھی۔انگریز مجرم نے صرف مانچسٹر یونیورسٹی کی طالبہ ریشم کے چہرے پر ہی تیزاب نہیں انڈیلا تھا بلکہ ان کے ساتھ کار میں سوار ان کے چچا جمیل مختار کے سر پر بھی تیزاب انڈیل دیا تھا ،جس سے ان کے سر کی شکل بگڑ گئی اور گردن پر مستقل نشان پڑ گئے تھے اور وہ اپنے ایک کان کی قوت ِسماعت سے مکمل طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم ہوچکے ہیں۔نگرانی کے لیے نصب کیمروں کی فوٹیج سے اس مجرم کو دونوں پاکستانی نژاد مسلمانوں پر تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تب برطانوی میڈیا نے تیزاب سے اس سفاکانہ حملے کو مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی جرم قرار دیا تھا ۔تاہم اس جرم کے وقوع ہونے کے ایک ماہ کے بعد جب ٹوملین نے خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا تو اس نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ’’ذہنی طور پرمعذور‘‘ ہے۔بعد میں اس کو باضابطہ طور پر ’’جذباتی طور پر غیر مستحکم ‘‘ قرار دے دیا گیا تھا اور یہ بھی تشخیص کی گئی تھی کہ وہ شخصی عارضے کا شکار ہے۔یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ وہ نشے کا عادی تھا اور اس کے بعد اس کی ذہنی حالت خراب ہو گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا فوجی ادارے پر پابندی فوری ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے: چین

بیجنگ: امریکا نے روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر چین کے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *