Monday , September 24 2018
ہوم > کھیل > انگلینڈ اور آئر لینڈ کے مشکل دورے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کب روانہ ہو گی؟ خبر آگئی

انگلینڈ اور آئر لینڈ کے مشکل دورے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کب روانہ ہو گی؟ خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے آج رات لاہور سے لندن روانہ ہو گی، دورے میں شاہین آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ لے گی ، کپتان سرفراز احمد مشکل ٹور میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ

میں گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے کا عزم لئے قومی ٹیم آج رات سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے ، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی مشکل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے قومی ٹیم سیریز سیے دس روز قبل انگلینڈ جارہی ہے ۔ انگلینڈ پہنچ کر منگل کے روز سے شاہینوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گا، آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کینٹ اور ناتھمپٹن شائر کاؤنٹیز کے خلاف دو چارروزہ وارم اپ میچز کھیلے گی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اہم ٹور میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں ۔ شاہین 11 مئی سے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی یہ آئرش کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا۔پاکستانی ٹیم 24 سے 28 مئی تک لارڈز اور پھر یکم سے پانچ جون تک لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موجود ہے جہاں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے فیوچر ٹورز پر لیکچرز دیئے ۔ ٹیسٹ سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گا ۔ اسپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد قومی ٹیم پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کر رہی ہے ۔ قومی ٹیم آج صبح غیر ملکی ایئرلائن سے دبئی کے لیئے روانہ ہو گی۔ قومی کرکٹرز سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی باقائدہ ملاقات ہوئی جہاں غیر ملکی کوچ نے بھی انہیں لیکچر دیا ۔ پاکستان انگلینڈ کےخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز کے میدان میں چودہ جولائی کو کھیلے گا۔

یہ بھی دیکھیں

مکی آرتھر سرفراز کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عامر کی خراب بولنگ پر تشویش

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *