Monday , August 20 2018
ہوم > پاکستان > ہم نے 6ہزار کرپٹ افراد کی فہرست تیار کر لی حکومت بنتے ہی انہیں پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے۔۔۔ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والا اعلان کر دیاگیا

ہم نے 6ہزار کرپٹ افراد کی فہرست تیار کر لی حکومت بنتے ہی انہیں پکڑ کر جیل میں ڈال دیں گے۔۔۔ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والا اعلان کر دیاگیا

گجرات (ویب ڈیسک)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ہم نے چھ ہزارکرپٹ اشرافیہ اورسیاستدانوں کی فہرست تیارکررکھی ہے جن کو اڈیالہ جیل اورکوٹ لکھپت جیل جانا پڑے گا۔ اللہ کامعاشی نظام نافذ کیے بغیر ہمارے سیاسی معاشی سماجی مسائل حل نہیں ہوسکتے مفاد پرست اشرافیہ کے قلب کوتوڑنے کے لئے ہرفرد کواٹھناہوگا ۔

ہم انسانوں کی دنیا حسین اورخوبصورت کرناچاہتے ہیں تاکہ انسان انسان کاغلام نہ بنے مہنگائی کی چکی میں نہ پسے غربت جرم نہ ہو لوگوں کوگردے اوراولاد نہ بیچنی پڑے ۔شہروں اوردیہات میں یکساں ا ندھیرے نہ ہوں ۔کسان مزدوربدحال نہ ہوں قرآن پاک کانظام آئے گا تودکھوں کامداواہوگا گجرات میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ملک پرحکمرانی کیلئے موجود رہتی ہے جبکہ وہ اپناعلاج باہرکراتے ہیں انکے بچے ہمارے سکولوں میں نہیں پڑھتے ،یہ دنیاوی خدابننے کامشن رکھتے ہیں ملک میں صرف نو لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں جب اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان بن گیا تو نو کروڑ افراد زکوۃوعشردیں گے ہمیں آئی ایم ایف ورلڈبینک کے آگے جھکنانہیں پڑے گا زکوۃ عشرکے ساتھ ساتھ قوم عطیات بھی دے گی۔ چورلٹیرے کعبے کے غلاف میں بھی چھپے ہوئے تو ان کو پکڑ کرقوم کے سامنے لائیں گے اورلوٹی ہوئی رقم ایک ایک روپیہ وصول کریں گے 2018کے انتخابات میں قوم سیاسی دہشت گردوں معاشی دہشت گردوں کے خلاف ووٹ کی پرچی سے انقلاب برپاکرے پاکستان زرعی ملک ہے کسان رو روہاہے دنیا کابڑا آبپاشی نظام ہے بوند بوند پانی کیلئے ترس رہے ہیں جماعت اسلامی کے پاس قوم کی بحالی معاشی وسماجی پروگرام

موجود ہے اللہ کامعاشی سیاسی سماجی نظام ہمارے دکھوں کامداواکرسکتاہے اسلامی جمعیت طلبہ ہمارا ماضی مستقبل ہے اوراس پرہمیں فخرہے پاکستان کانظریہ ختم نہیں ہوسکتا انگریزوں کے وفاداروں نے قوم کوآزادی نہیں دی بلکہ قوم پرمسلط ہوگئے آج قوم کوحقیقی آزادی سے محروم کیاگیاہے اس میں قوم کابھی قصورہے کہ وہ الیکشن کے وقت خائن بددیانتوں کوووٹ دیتے ہیں اورپانچ سال ان کوگالیوں سے نوازتے ہیں اس موقع پرچو دھری افتخارچیمہ،ڈاکٹرطارق سلیم،یاسرسروش،راجہ ساجد شریف، چو دھری صفدروڑائچ،حاجی اسلم سمیت دیگربھی موجود تھے۔سراج الحق نے گجرات کادورہ کیااسلامک سنٹرگجرات پہنچنے پرضلعی امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرطارق سلیم نے امیدوارصوبائی اسمبلی میاں ادریس احمد،چوہدری عمران انور ودیگررہنماؤں کے ساتھ ان کاپرتپاک استقبا ل کیا سینیٹرسراج الحق کے اعزازمیں اسلامک سنٹرمیں استقبالیہ کااہتمام کیاگیا اس موقع پرجماعت اسلامی گجرات کے رہنماؤں وشہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈاکٹرطارق سلیم نے گجرات کے معروف صنعتکارحاجی محمدالیاس سے متعلقہ کتاب مرکزی امیرکوپیش کی ۔

یہ بھی دیکھیں

نون نے پھربڑا اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بار پھر 25 جولائی کو ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *