Monday , August 20 2018
ہوم > پاکستان > خبردار ہو شیار : پاک فوج نے پاکستانیوں کے نام انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا

خبردار ہو شیار : پاک فوج نے پاکستانیوں کے نام انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا

خبردار ہو شیار : پاک فوج نے پاکستانیوں کے نام انتہائی اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دشمن قوتیں غیریقینی صو رتحال پیدا کرنیکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے قوم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ،

دشمن قوتیں غیریقینی صو رتحال پیدا کرنیکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔ اپنے بیان میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کوبااختیار بنانے اور خوشحالی کیلئے اہم ہے ۔انہوں نے دشمن قوتوں کے ارادوں سے قوم کو خبردار کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع اور ترقی و خوشحالی کے عزم کا ارادہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، یہ ہمارا گھر ہے، مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے۔جبکہ گزشتہ روز سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی شنگھائی نیول بیس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کی بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی دی۔

بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود نے چینی جہاز یانگ زو اور فضائی اثاثہ جات کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے جہاز کے عملے سے گفتگو کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔خیال رہے کہ اپنے دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کی بحریہ کے سربراہ، چین کے وزیر دفاع، ریاستی مشیر جنرل وی فینگ اور چین کی ڈیفنس انڈسٹری کی لیڈر شپ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نون نے پھربڑا اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بار پھر 25 جولائی کو ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *