Monday , August 20 2018
ہوم > پاکستان > عمران خان کی پنجاب میں جیت پکی، پورے صوبے کی شان سمجھا جانے والا (ن) لیگی رہنماء لاکھوں کے ووٹ بینک کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا

عمران خان کی پنجاب میں جیت پکی، پورے صوبے کی شان سمجھا جانے والا (ن) لیگی رہنماء لاکھوں کے ووٹ بینک کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا

عمران خان کی پنجاب میں جیت پکی، پورے صوبے کی شان سمجھا جانے والا (ن) لیگی رہنماء لاکھوں کے ووٹ بینک کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگیا ۔۔۔۔۔۔جلالپور بھٹیاں (مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابات 2018ء سے قبل کپتان فل فارم میں نظر آرہے ہیں اور انہوں نے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ

جاری رکھا ہوا ہے اور اب پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کی لہر جلالپور بھٹیاں تک بھی پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اسد اللہ کے دیرینہ ساتھی طارق کمبوہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔طارق کمبوہ نے گزشتہ رات ایک بڑے جلسے میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی چوہدری مہندی حسن بھٹی ، سابق وفاقی وزیر لیاقت

عباس بھٹی، چوہدری شعیب اللہ تارڑ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ دوسری جانب خیرپور میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر آصف جیلانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کردیا، پی ٹی آئی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرخیرپورآصف جیلانی نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرآصف جیلانی نے مسلم لیگ ن کوخیرباد کہہ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ تاہم آصف جیلانی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔۔پی ٹی آئی کی قیادت نے آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کوکا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نون نے پھربڑا اعلان کردیا

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بار پھر 25 جولائی کو ہونے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *